کراچی(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کراچی کے حلقے این اے 242سے دستبردار ہو گئے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانامشہود کاکہنا ہے کہ شہبازشریف این اے 242ضلع کیماڑی سے دستبردار ہو گئے،شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی واپس لینے آیا ہوں،ان کاکہنا ہے کہ صدر ن لیگ شہبازشریف ایم کیو ایم کے مصطفی کمال کے حق میں دستبردار ہوئے۔









