بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور: پرویز الہیٰ کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سماعت کی۔

پرویز الہی کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیے کہ کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے کا الزام عائد کیا گیا، کاغذات نامزدگی میں الزام ہے کہ سات اسلحہ لائسنس کا ذکر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کاغذات نامزدگی میں اسپیشل اکاؤنٹ نہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا، قانون کے مطابق کاغذات میں چیزیں درج ہیں۔

وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ پرویز الہی سینئر سیاست دان ہیں، ان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔