لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن نے پنجاب میں 6 خواتین کو قومی اسمبلی جبکہ 3 خواتین کو صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ قومی اسمبلی الیکشن میں حصہ لینے والی خواتین میں لاہور سے مریم نواز شریف، حافظ آباد سے سائرہ افضل تارڑ، سیالکوٹ سے سیدہ نوشین افتخار، مظفر گڑھ سے سیدہ شہر بانو بخاری، ننکانہ سے ڈاکٹر شذرہ منصب کھرل، وہاڑی سے تہمینہ دولتانہ شامل ہیں۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں حصہ لینے والی خواتین میں منڈی بہاوالدین سے حمیدہ وحید الدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نازیہ راحیل، جھنگ سے راشدہ یعقوب اور لاہور سے مریم نواز شریف شامل ہیں۔
ن لیگ کی 6 خواتین قومی اسمبلی3صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی








