بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہندی کو اردو پر برتری کیلئے 100سال جدو جہد کرنی پڑی

کراچی (ویب ڈیسک) بھارتی اخبار نے برصغیر میں اردو ہندی تنازع پر ایک تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ ہندی زبان نے اردو پر سبقت حاصل کرنے کے لئے سو سال جدو جہد کی،یہی ہندی اردو تنازع بعد میں ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کا باعث بنا۔ انڈین ایکسپریس اور میڈیا رپورٹس کے مطابق18ویں اور 19ویں صدی کے اوائل میں، برصغیر کے ان علاقوں میں اردو غالب زبان تھی جنہیں آج ہندی پٹی کہا جاتا ہے جہاں آج ہندی بطور زبان بولی جاتی ہے۔یہ اصطلاح نو ریاستوں بہار، چھتیس گڑھ، ہریانہ، ہماچل پردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش ، راجستھان، اتر پردیش اور اتراکھنڈ کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔یہ غلط فہمی ہے کہ ہندو ہندی اور مسلمان اردو بولتے ہیں۔ پریم چند اور امرتا پریتم جیسے نامور مصنفین نے اردو میں لکھا، حالانکہ وہ مسلمان نہیں تھے، آج بھی پنجاب، بہار اور مہاراشٹر میں اردو بہت بڑے پیمانے پر بولی جاتی ہے، مورخ سمیت سرکار نے اپنی مشہور کتاب’’ماڈرن انڈیا،1885-1947‘‘میں لکھا کہ اردو شمالی ہندوستان کے ایک بڑے حصے میں شائستہ ثقافت کی زبان رہی تھی۔1881-90تک یو پی میں ہندی میں 2793 جب کہ اردو میں 4380 کتابیں شائع ہوئیں،اخبارات کےسرکولیشن اردو کیلئے 16256اور ہندی کیلئے 8002تھے۔مغل سلطنت میں فارسی سرکاری زبان تھی۔شمالی ہندوستان کے بڑے حصوں میں اردو نے فارسی کی جگہ لے لی۔