بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا کراچی سے مقامی قیادت کی گرفتاریوں کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی سے پی ٹی آئی کے صدر ٹاؤن کے سینیئر نائب صدر اویس اجمیری اور جوائنٹ سیکریٹری سعید الرحمٰن بنگش کو مبینہ طور پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی کراچی نے الزام لگایا ہے کہ اویس اجمیری کو آرام باغ پولیس نے ان کی رہائشگاہ کے قریب سے گرفتار کیا جبکہ پی ٹی آئی کراچی کے جوائنٹ سیکریٹری سعید الرحمٰن بنگش کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

سعید الرحمٰن نارتھ ناظم آباد کے رہائشی اور پی ٹی آئی کے سرگرم رکن ہیں، ترجمان نے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے حوصلے گرفتاریوں سے پست نہیں ہوں گے۔