بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، بلوچستان کے عوام اس شخص کو اپنا نماٸندہ نہیں مانتے۔

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک شخص کو چوتھی بار مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی کے غلام نہیں ہیں، بلوچستان اور نصیرآباد کے عوام دلیر ہیں کسی سے نہیں ڈرتے، بلوچستان کے عوام اس شخص کو جان چکے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس کو جب پہلی بار اسے مسلط کیا گیا تو اس نے بلوچستان کے حق پر ڈاکا ڈالا، دوسری دفعہ اور تیسری دفعہ مسلط کیا تو اس نے زہری صاحب سے وفا نہیں کیا۔