بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح کیس خارج کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بشریٰ بی بی نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے۔
درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عدت میں نکاح کا کیس نہیں بنتا، ٹرائل کورٹ کا بھی کیس سننے کا دائرہ اختیار نہیں۔
بشریٰ بی بی نے درخواست میں کہا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ایسٹ کا 11 جنوری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، عدت کے دوران نکاح کے کیس کو خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔
درخواست میں بشریٰ بی بی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلے تک ٹرائل کورٹ کی کارروائی کو روکا جائے۔









