بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اے این پی کی شگفتہ ملک سے ٹکٹ واپس لے کر مرد کو دے دیا گیا

عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات 2024 کے لیے اپنی امیدوار شگفتہ ملک سے ٹکٹ واپس لے لیا۔

اے این پی امیدواروں کی تمی فہرست میں شگفت ملک کا نام شامل نہیں، ان سے ٹکٹ واپس لیتے ہوئے نصبت اللہ نامی مرد امیدوار کو دے دیا گیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے لئے سابق ایم پی اے شگفتہ ملک کو پشاور کے حلقہ پی کے 73 کے لیے نامزد کیا تھا جس کے بعد شگفتہ ملک نے اپنا انتخابی مہم بھی شروع کی تھی تاہم اب پارٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی صوبائی اسمبل امیدواروں کی حتمی فہرست میںشگفتہ ملک کا نام شامل نہیں ہے۔

دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے مطابق شگفتہ ملک نے خود ٹکٹ واپس کیا کیونکہ وہ قومی اسمبلی کے لیے خواتین مخصوص نشست پر اے این پی کی امیدوار ہیں۔