کیف(نیوز ڈیسک)یوکرین کے صدر وولودی میر زیلنسکی نے نازی علامت پہنے یوکرینی فوجی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تنقید ہونے پر صدر زیلنسکی نے نازی علامت پہنے یوکرینی فوجی کی تصویر ڈیلیٹ کردی۔
میڈیا کے مطابق یوکرینی وزارت دفاع نے بھی نازی علامت پہنے فوجی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا اور نیٹو پر یوکرین میں نازیوں کی حمایت کا الزام لگا دیا۔