بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئیں نفرتیں مٹا کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک ہوجائیں،شہباز شریف

لاہور(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر اورسابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ 8 فروری 2024 کے انتخاب کا دِن محض ووٹ کے جمہوری حق کے استعمال کا دِن نہیں بلکہ یہ قومی نصب العین کی تیاری کا دِن ہے۔پیر کوسماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹر پرجاری پیغام میں شہباز شریف نے کہاکہ یہ پاکستان کے لئے معاشی بحالی ، قوم کے اتحاد، نفرتوں کے خاتمے ، تعلیم، صحت، روزگارکی فراہمی کے لئے ، نوجوانوں کو روشن مستقبل دینے کے لئے ایک بار پھر ہم سب کے مل کر کام کرنے کا عہد کرنے کا دِن بھی ہے۔ آئیں نفرتیں مٹا کر پاکستان کے لئے ،عوام کے روزگار کے لئے، سستی بجلی اور گیس کے لئے ، مہنگائی میں کمی کے لئے ، ترقی اور خوشحالی کے لئے ایک ہوجائیں، پاکستان کا مستقبل روشن بنائیں اِن شاءاللہ