بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کیخلاف سماعت آج ہوگی

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، عدالت نے الیکشن کمیشن سے آج جواب طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی، پرویز الہی، حبا فواد سمیت دیگر کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، تمام درخواستیں اپیلیٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کے خلاف دائر کی گئی ہیں۔