لاہور(ممتازنیوز )پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاکہ شیرکوفتح سے ہمکنار کرائیں عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں گے ،لاہورمیں کہیں سے میٹروبس نظرآرہی ہے توکہیں اورنج لائن ٹرین آپ کوجگہ جگہ نواز شریف ،شہباز شریف کی خدمت کے نشان نظرآئیں گے ،منگل کوپی پی159گجومتہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ لاہورمیں مسلم لیگ ن نے جوخدمت کے نشان قائم کیے تھے وہ آج بھی وہیں ہیں ترقی کاپہیہ آگے نہیں بڑھا،مسلم لیگ ن کے جانے کے بعد کوئی ترقی نہیں ہوئی ،لاہور لاوارث ہوگیا،میرے بھائیو اوربہنو ان گھس بیٹھیوں کو8فروری کواٹھاکر باہرپھینک دینا،ہم پنجاب کی نہیں پورےپاکستان کی تقدیر بدلیں گے
مسلم لیگ ن پاکستان کی تقدیربدلے گی ،مریم نواز








