اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف کے امیدواروں کو کیا کرنا ہو گا ۔۔؟ اس حوالے سےپارلیمانی ذرائع نے اہم انکشاف کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے وہ ارکان جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہوگا جب وہ آزاد رکن کے طور پر منتخب ہوجائیں گے تو انہیں3 دن میں ایوان میں کسی ایک رجسٹر پارٹی میں شامل ہونا ہوگا بصورت دیگر وہ ایوان کے آزاد رکن ہی رہیں گے۔ اس وقت تک جب تک کہ ایوان کی مدت پوری نہیں ہوتی۔
نجی اخبار کے مطابق پارلیمانی ذرائع نے متعلقہ قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں بہت سے امیدوارآزاد ارکان کی حیثیت سے اپنی نشستوں پر واپس آجائیں گے ۔کسی پارٹی میں شمولیت کے بعد وہ کسی بھی جماعت کی عددی طاقت بڑھاسکتے ہیں۔









