بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  خودانحصاری،جدیدٹیکنالوجی پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے،آرمی چیف

 

راولپنڈی(ممتازنیوز)آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنے پاکستان آڑڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیاجہاں انہیں پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق آرمی چیف کو پی او ایف کی دفاعی مصنوعات کی برآمد سے بھی آگاہ کیاگیا۔ پی او ایف آفیسرزاور سٹاف سے خطاب کےد وران آرمی چیف نے  کہاکہ خودانحصاری،جدیدٹیکنالوجی کے لیے کام جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ   خودانحصاری،جدیدٹیکنالوجی   پاکستان کا دفاع مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔