بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کی جانب سے فوری کارروائی نہ کرنے پر جوابی کارروائی کی، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے فوری کارروائی نہ کرنے پر جوابی کارروائی کی، انٹیلی جنس آپریشن میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ایران کی جانب سے فوری کارروائی نہ کرنے پر جوابی کارروائی کی، دہشت گردوں کےخلاف انٹیلی جنس بنیاد پر مبنی آپریشن کا نام ’مرگ بر سرمچار‘ تھا۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے انتہائی منظم اور مہارت سے دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنایا، انٹیلی جنس آپریشن میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی سلامتی اور خودمختاری کا مکمل احترام کرتےہیں، پاکستان اقوام متحدہ متحدہ کےچارٹر کی مکمل مکمل پاسداری کرتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈیووس کا دورہ مختصر کردیا۔