بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 پاکستان کی ایران میں جوابی کارروائی،کیاچین کو پہلے سے علم تھا؟

بیجنگ (ممتازنیوز)چین نے پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے تعمیری کردار اداکرنے کی پیشکش کرتے ہوئے امیدظاہر کی ہےکہ دونوں ممالک ضبط وتحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی مزید بڑھانے سے گریزکریں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ سے پریس بریفنگ کے دوران جب پوچھاگیا کہ پاکستان نے ایران میں کارروائی کی ،کیاچین کو اس کاپہلے سے علم تھا اور کیاچین نے دونوں فریقوں سے کوئی بات کی؟تو انہوں نے اس واضح جواب نہیں دیا اور کہاکہ ہم پاکستان اور ایران کے درمیان پیداہونے والی صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، چین کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ ملکوں کے درمیان تعلقات اقوام متحدہ کے منشور اور عالمی قانون کے مقاصداور اصولوں پرآگے بڑھنے چاہئیں اور علاقائی سالمیت کا احترام اور تحفظ کیا جاناچاہئے۔ترجمان نے کہاکہ ایران اور پاکستان چین کے ہمسائے اور دوست ممالک ہیں،چین امیدکرتا ہے کہ وہ ضبط و تحمل کامظاہرہ کریں گے اور مزیدکشیدگی بڑھانے سے گریز کریں گے۔