بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

   ایران خطے میں زیادہ پسند نہیں کیاجاتا،امریکی صدرکا پاک ایران کشیدگی پر تبصرہ

واشنگٹن(ممتازنیوز)امریکی صدر جوبائیڈن نے پاک ایران کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور اایران کے ایک دوسرے پر حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران خطے میں زیادہ پسند نہیں کیاجاتا۔انہوں نے کہاکہ   آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایرن خطے میں پسندنہیں کیا جاتاتاہم صورت کی پیشرفت سمجھنے کے لیے کام کررہے ہیں۔ادھر وائٹ ہاو س کے قومی سلامتی کے مشیرجان کربی نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں  ،امریکہ جنوبی و وسط ایشیامیں کشیدگی میں اضافہ نہیں دیکھناچاہتاپاکستان حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔