پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم ڈرنے والے،گھبرانے والے اور پیچھے ہٹنے والےنہیں ہیں۔
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے علاقے لیاقت پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان آکر بہت خوشی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والے، گھبرانے والے اور پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، ہم لاہور کے سیاستدانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، بڑی مشکل سے کل شیر نظر آیا ایسا نہ ہو پھر ڈر کر چھپ جائے۔









