بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف آج مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاکہ ‏پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد جناب محمد نواز شریف آج مانسہرہ جائیں گے جہاں وہ ہزارہ کے غیور اور ان سے محبت کرنے والے عوام اور کارکنوں کے عظیم الشان جلسے سے خطاب کریں گے۔ جلسے کے میزبان پارٹی راہنما کیپٹن صفدر اور سردار یوسف ہیں۔ سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف صاحبہ بھی قائد کے ہمراہ ہوں گے۔ قائد محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے اپنے وژن پر بات کریں گے