بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک شخص خود کو چوتھی بار وزیر اعظم مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

چھاچھرو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہونے جا رہے ہیں لیکن عوام نے اپنا فیصلہ آج ہی سنادیا ہے، میں تھر کے عوام کے ساتھ ہوں، مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تھرکول کا منصوبہ میاں صاحب کا ہوتا تو آج وہ یہاں ہوتے۔