کراچی(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات2024ء کے کامیاب انعقاد کیلئے لگ بھگ 14لاکھ90ہزار انتخابی عملے کی تربیت مکمل کر لی۔ ان تربیتی مشقو ں کے ذریعے اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ تمام انتخابی عملہ انتخابات کے دوران اپنے فرائض منصبی مؤثر اور پیشہ ورانہ طور پر سرانجام دے سکے۔ کمیشن کے ترجمان کے مطابق انتخابی عملے کی تربیت کیلئے ملک بھر کے دور دراز علاقوں میں87روز تک مجموعی طور پر27676تربیتی نشستوں کا اہتمام کیا گیا جس میں3821ماسٹر ٹرینرز شریک ہوئے۔ تربیتی نشستوں کا یہ سلسلہ19نومبر 2023ء کو شروع ہوا، 3فروری کی شام کو پایہ تکمیل کو پہنچا۔ تربیتی نشستوں میں شریک ہونے والوں میں 144ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز(DROs)،859ریٹرننگ آفیسرز (ROs) کے علاوہ پولنگ عملہ شامل تھا۔
انتخابات 2024ء، 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملے کی تربیت مکمل








