لاہور(ویب ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) 5 فروری کو (کل) مری میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پارٹی قائد جناب محمد نوازشریف جی پی او چوک، مری میں عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر جناب شہباز شریف، سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف صاحبہ بھی قائد مسلم لیگ (ن) کے ہمراہ ہوں گی اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راجہ اسامہ اشفاق سرور کی میزبانی میں ہونے والے بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ جناب نوازشریف پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوش حالی کے اپنے ایجنڈے پر بات کریں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) 5 فروری کو (کل) مری میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پارٹی قائد جناب محمد نوازشریف جی پی او چوک، مری میں عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیراعظم اور پارٹی صدر جناب شہباز شریف، سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف صاحبہ بھی قائد مسلم… pic.twitter.com/FzilgMAofq
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 4, 2024









