پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں دی گئی سزاؤں کی مذمت کی ہے۔
اتوار کو ڈان نیوز کے پروگرام “دوسرا رخ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بلاول نے کہا کہ ’میرے لیے اس (فیصلے) کی حمایت کرنا مشکل ہے‘۔
عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو دوران عدت نکاح کیس میں سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے اور ان کے اس عمل کو ”غیر اسلامی“ قرار دیا ہے۔
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کی جانب سے دائر مقدمے کا فیصلہ ہفتے کو سنایا گیا تھا۔
جب بلاول نے اس فیصلے پر ان کی رائے مانگی گئی تو انہوں نے کہا ’ لیکن میں واضح طور پر اس کی مذمت کروں گا’۔
بلاول بھٹو کی بشری بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں فیصلے کی مذمت
میرے لئے مشکل ہے کہ میں اس {غیرشرعی نکاح} فیصلے کو سپورٹ کروں، میں واضح طور پر اس کی مذمت کرتا ہوں ہمیں سیاست میں اتنا نہیں گرنا چاہئے،افسوس ہو رہا ہے کہ ہمارا ملک اس نہج پر پہنچ گیا ہے،@BBhuttoZardari کی گفتگو pic.twitter.com/GPxJvHNNgC
— Nadir Guramani (@nguramani) February 4, 2024
انہوں نے مزید کہا کہ لیڈروں کو سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے۔
بلاول نے کہا کہ ’ہمیں سیاست میں اتنا نیچے نہیں آنا چاہیے کہ عدالت یا میڈیا میں ان باتوں پر بحث ہو‘۔
انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ریاست اس سطح پر گر چکی ہے۔









