بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف ملک کی خیر مانگنے والا شخص ہے، شہباز شریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف ملک کی خیر مانگنے والا شخص ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قصور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو کامیاب کریں تو ملک کو مشکل سے نکال دیں گے، ایک طرف نواز شریف کی خدمت اور دوسری طرف فراڈ ہے، ایک طرف تحمل اور برداشت اور دوسری طرف رعونت ہے، ایک طرف ایثار اور قربانی تو دوسری طرف پیسا بٹورنے کی خواہش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ (ن) لیگ کو موقع دیا تو قصور کو بھی لاہور بنادیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 8 فروری کو طلوع ہونے والا سورج 9 مئی کوختم کردے گی۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ تمام سروے یہ کہہ رہے کہ (ن) لیگ مقبولیت میں سب سے آگے ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قصور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قصور کے عوام کو دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے، قصور کے لوگ نواز شریف سے بہت محبت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نےانتخابی مہم کا آخری جلسہ قصور میں کیا، نواز شریف نے قصور میں انتخابی مہم کا آخری جلسہ کرکے محبت کاثبوت دیا ہے، میں قصور والوں سمیت پوری قوم کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مریم نواز نے بتایا کہ تمام سروے یہ کہہ رہے کہ (ن) لیگ مقبولیت میں سب سے آگے ہے۔

’تمام مظالم بھلانے کو تیار ہوں‘
رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر ظلم و جبر کی ہر حد کو پھلانگا گیا تھا، کہا گیا تھا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی ہے مگر آج سیاست نواز شریف سے شروع اور انہی پر ختم ہو رہی ہے، ملک میں نواز شریف کے علاوہ کسی کی بات نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی تقریر بھی نواز شریف سے شروع ہوکر نواز شریف پر ختم ہوتی ہے مگر (ن) لیگی قیادت نے مخالفین پر ذاتی تنقید نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آج وعدہ کرتی ہوں کہ تمام مظالم بھلانے کو تیار ہوں، آؤ آج جلاؤ، گھیراؤ کا دور ختم کر دیں۔