بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام انتخابات 2024: الیکشن کمیشن کو 55 شکایت موصول

الیکشن کمیشن مانیٹرنگ سیل میں مختلف جماعتوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ مانیٹرنگ سیل میں اب تک55شکایت موصول ہوئیںجن میں سے45شکایات کا ازالہ کر دیا گیا،جبکہ 10شکایات باقی ہیں، تمام شکایات معمولی نوعیت کی تھیں، شکایات پولنگ تاخیر سے شروع ہونے سے متعلق اور دیگر ہیں۔ انٹر نیٹ بندش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے، لوگوں کو 8300 پر اپنا میسیج بھیج کر متعلقہ پولنگ اسٹیشن معلوم کرنا تھا۔ اے ڈی جی مانیٹرنگ ہارون شنواری کے مطابق ملک بھر میں پولنگ پرامن جاری ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 2024 کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔