اسلام آباد(اصغر چوہدری) مسلم لیگ ن کے راہنماءو این اے 47 سے امیدوار ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے این اے 48 میں آبائی علاقے جابہ ٹیلی چک شہزاد میں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے انتخابات کے عمل پر اطمینان کا اظہارکیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پرامن طریقے سے پورے اسلام آباد میں انتخابات کا سلسلہ جاری ہے،این اے 47 اور این اے 47 کا دورہ کیا ہے پولنگ پرامن طریقے سے جاری ہے،ووٹ کا حق بروقت استعمال کرنا ضروری ہے،انٹرنیٹ کی بندش کا مسئلہ صرف ایک جماعت کو نہیں سب کو ہے،اگر انٹرنیٹ بند ہونے کا نقصان ہوگا تو سب کو ہوگا،ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بھی دیکھنا ہے،ہر جماعت کا کیمپ لگا ہے ووٹرز ووٹ ڈال رہے ہیں۔۔۔
انٹرنیٹ کی بندش کا مسئلہ سب کو،اگر انٹرنیٹ بند ہونے کا نقصان ہوگا تو سب کو ہوگا،طارق فضل چوہدری








