اسلام آباد(اصغر چوہدری)پاکستان تحریک انصاف کی انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے پارٹی سے منسوب افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کے حق رائے دہی اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور کسی صورت انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کرے گی،پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تمام امیدوار الیکشن میں بھرپور مقابلہ کررہے ہیں اور بائیکاٹ کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں،ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل زور وشور سے جاری ہے اور تحریک انصاف کے پولنگ کیمپس پر عوام کی کثیر تعداد عوام کی تحریک انصاف سے وابستگی کا ثبوت ہے،عوام الیکشن کے بائیکاٹ کی افواہوں پر ہر گز دھیان نہ دیں اور بڑی تعداد میں باہر نکل کر اپنے ووٹ کے آئینی اور طاقتور ہتھیار سے اس ظالمانہ نظام کو شکست دیں،پاکستان تحریک انصاف کے امیدواران ہر ظلم اور زیادتی کا سامنا کرنے کے باوجود الیکشن میں بھرپور مقابلہ کر رہے ہیں اور جیت انشائ اللہ حق کی ہو گی۔۔۔
پی ٹی آئی کی انتخابات کے بائیکاٹ کے حوالے سے پارٹی سے منسوب افواہوں کی سختی سے تردید








