اسلام آباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 اور 48 سے آزاد امیدوار مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اپنی شکست تسلیم کرلی۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ اپنی شکست کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ہوا پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کو حلقہ 48 اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی جب کہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے، یہ بدترین دھاندلی اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
مجھے یہ کہنے میں کوئی عار نہیں کہ میں اپنی شکست کو کھلے دل سے تسلیم کرتا ہوں ۔ یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کو حلقہ ۴۸ اسلام آباد کی سیٹ ہرا دی گئی ہے جبکہ وہ واضح جیتے ہوئے تھے۔ جن موصوف کو نتیجہ بدل کر جتایا گیا ہے وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے۔ اسی طرح…
— Mustafa Nawaz Khokhar (@mustafa_nawazk) February 9, 2024
ان کا کہنا تھا کہ جن موصوف کو نتیجہ بدل کر این اے 48 سے جتایا گیا وہ دوڑ میں کہیں بھی نہ تھے۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ شعیب شاہین بھی حلقہ 47 سے واضح برتری کے ساتھ جیت چکے ہیں لیکن نتائج شعیب شاہین کے حوالے نہیں کیے جا رہے۔









