صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے بیان جاری کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر صدر پاکستان کی جانب سے ٹوئیٹ کیا گیا جس میں انہوں نے کچھ ایسا کہا ہے جو کہ ملکی صورتحال کے باعث سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
اگر ہم اپنے آپ کو گڑھے میں پائیں تو حکمت کا تقاضا ہے کہ اللہ سے مدد مانگیں اور کم از کم مزید کھدائی بند کردیں۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 9, 2024
ملک میں عام انتخابات کے نتائج کو لے کر جہاں سوال اٹھائے جا رہے ہیں، وہیں صدر پاکستان کی جانب سے بھی باقاعدہ ردعمل دیا گیا ہے۔
صدر پاکستان کا کہنا تھا اگر ہم اپنے آپ کو گڑھے میں پائیں تو حکمت کا تقاضا ہے کہ اللہ سے مدد مانگیں اور کم از کم مزید کھدائی بند کر دیں۔
واضح رہے صدر پاکستان کراچی موجود اپنے حلقے میں فیملی کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے آئے تھے۔









