اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن )مریم نواز کا کہنا ہے کہ مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہارا حق ہے اور نہ ہی اس کی اجازت دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کاکہنا ہے کہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ،کئی روز سے مسیحی برادری پی ٹی آئی کے جلسے کیخلاف سراپا احتجاج ہے ،چرچ کے گراونڈ میں جلسہ مسیحی برادری کی عبادت گاہ کی توہین ہے ۔
اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اسکے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟ https://t.co/jtxCnHLNty
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) May 14, 2022
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ کرنا تمہارا حق ہے ،مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا نہ تمہار ا حق ہے نہ تمہیں اس کی اجازت دیں گے۔اپنی بے مقصد کی سیاست اور فتنے بازی کہیں اور جا کر کرو۔ اسکے لیے پورے سیالکوٹ میں چرچ کے علاوہ اور کہیں جگہ نہیں ملی ؟









