اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ نتائج کی تاخیر پر مسلم لیگ ن کو بھی شدید تحفظات ہیں لیکن دس بارہ فی صد نتائج کی بنیاد پرکسی کی جیت کسی کی ہار کا حتمی تاثر بنادیناشاید ہی ذمہ دارانہ طرزعمل ہو۔اپنے ایک ٹویٹ میں عرفان صدیقی نے کہاکہ کوئی نہیں بتا رہا کہ قومی اسمبلی میں ساٹھ خواتین اور دس اقلیتی مخصوص نشستوں کا سب سے بڑا حصہ مسلم لیگ ن کو ملے گا جو پہلے ہی وفاق کی سب سے بڑی اکثریتی جماعت بن چکی ہے،فقط چند گھنٹے انتظار کر لیا جائے۔
نتائج کی تاخیر پر مسلم لیگ ن کو بھی شدید تحفظات ہیں لیکن دس بارہ فی صد نتیجوں کی بنیاد پرکسی کی جیت کسی کی ہار کا حتمی تاثر بنادیناشاید ہی ذمہ دارانہ طرزعمل ہو۰ کوئی نہیں بتا رہا کہ قومی اسمبلی میں ساٹھ خواتین اور دس اقلیتی مخصوص نشستوں کا سب سے بڑا حصہ مسلم لیگ ن کو ملے گا جو…
— Senator Irfan Siddiqui (@IrfanUHSiddiqui) February 9, 2024








