بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگ نے حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردیں

لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن )کی جانب سے حکومت بنانے کی کوششیں تیز کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے پارٹی صدر شہباز شریف نے ملاقات کی اور آصف علی زرداری سے ہونیوالی ملاقات میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔
لیگی قیادت کی جانب سے آزاد امیدواروں سے رابطے کے لئے 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی، اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق اور رانا ثناء اللہ کمیٹی میں شامل ہیں۔
لیگی ذرائع کے مطابق پارٹی قائد نوازشریف نے کمیٹی کو آزاد امیدواروں سے رابطے تیز کرنے کا ٹاسک دیدیا، نواز شریف نے شہباز شریف کو بھی آزاد امیدواروں سے رابطے کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔