بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات ملک کے بیشتر علاقوں خاص کرخیبر پختونخوا میں پشاور اور سوات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں تاہم لوگ خوف و ہراس سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے