راولپنڈی: خیبرمیں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبرمیں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، شدید جھڑپ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد صورت گل عرف سیف اللہ ہلاک ہوگیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیف اللہ کی تحویل سے اسلحہ و گولا باردو برآمد کرلیا گیا، صورت گل دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔
خیبر ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک








