دیر: خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہو گئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق لوئر دیر کے علاقے شگو کس میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
حکام نے مزید بتایا کہ دھماکا بارودی مواد پھٹنے کے باعث ہوا۔
دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ۔








