بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مخلوط نہیں بلکہ قومی حکومت تشکیل پائے گی، فواد چوہدری

راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج کی رخصت کے باعث استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف کرپشن کیس بغیر کارروائی کے 22 فروری کو ملتوی کردیا گیا، فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مخلوط نہیں بلکہ قومی حکومت تشکیل پائے گی۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کرپشن کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج علی نوازبکھر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

فاضل جج کے رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی 22 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں کروڑوں روپے کرپشن کا الزام ہے، فواد چوہدری کو دوبارہ 22 فروری کو عدالت پیش کیا جائے گا۔

بعدازاں اینٹی کرپشن عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پوری دنیا نے انتخابات پرسوالات اٹھائے ہیں، مخلوط نہیں قومی حکومت بنے گی، جس طرح کے انتخابات ہوئے ہیں سب کے سامنے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہاکہ آسٹریلیا امریکا اور برطانیہ سمیت پوری دنیا نے انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں، 1965 ایوب خان کے دورمیں جو الیکشن ہوئے تھے اس کے بعد یہ الیکشن بھی یاد رکھے جائیں گے، جو پی ٹی آئی میں نہیں ہے، آزاد امیدواروں پر کوئی پابندی نہیں، وہ قانون کے مطابق اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔