راولپنڈی(ویب ڈیسک )تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اورآزادامیدوارچوہدری عدنان کے قتل کامقدمہ ان کے برادرنسبتی چوہدری ندیم اقبال کی مدعیت میں درج کرلیاگیا،
چوہدری ندیم اقبال نے تھانہ سول لائن میں ایف آئی آر درج کرائی جس میں کہاگیاکہ میرے برادر نسبتی چوہدری محمد عدنان عسکری 13میں ہائوسنگ کے دفتر میں زمین کے معاملات سے متعلق ملاقات کرکے نکلے اورجب شام 6:15جناح پارک کے سامنے اشارہ پرپہنچے تواشارہ بند ہونے کی وجہ سے گاڑیاں رک گئیں
اسی دوران دو نامعلوم افراد آئے جن کوگواہان چشم دید نے روشنی میں بخوبی دیکھاجنہوں نے شلوارقمیض پہن رکھی تھی جن کے قد درمیانے اوررنگ گندمی تھا جنکی گواہان شناخت کرسکتے ہیں دونوں نامعلوم افرادنے ڈرائیور سیٹ کی طرف آگے پستولوں سے بنیت قتل سیدھی فائرنگ چوہدری عدنان پرکردی جوان کوفائرچہرہ ،گردن اورجسم کے مختلف حصوں پرلگے ،فائرنگ کرکے دونوں ملزمان سڑک کی دوسری طرف کھڑی موٹرسائیکل پربیٹھ کرفرارہوگئے
چوہدری عدنان کوزخمی حالت میں بینظیرہسپتال منتقل کیاگیااطلاع وقوعہ پاکر بی بی ایچ پہنچاجہاں گواہان چشم دید نے حالات واقعات سے آگاہ کیا چوہدری عدنان کی سیاسی معاملات میں چوہدری تنویر خان ،چوہدری چنگیز خان ،دانیال چوہدری ،اسامہ تنویر سے رنجش ہے جوسرکاری زمین واگزار کرانے کے معاملات بھی تھے
جبکہ کاروباری معاملات میں لقمان کامل سے زمین کی خریدوفروخت کے مقدمات چل رہے ہیں ،چوہدری عدنان مجھے اکثربتایاکرتے تھے کہ مجھے ان افراد سے جان کاشدید خطرہ ہے اورمجھے کچھ ہوا تو یہ افرادذمہ دار ہوں گے۔









