لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے نومنتخب ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 49 سیالکوٹ سے کامیاب آزاد امیدوار رانا فیاض کا پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئےقائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔
نومنتخب رکن قومی اسمبلی وسیم قادر نے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سے ملاقات کی۔
وسیم قادر پہلے ہی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں
شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنے پر رانا فیاض اور وسیم قادر کو خوش آمدید کہا اور شکریہ ادا کیا
شہباز شریف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئےکہاکہ ہم سب پاکستان کو خوشحال بنائیں گے اور عوام کی زندگیوں میں آسانی لائیں گے
پاکستان کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ اتحاد، اتفاق اور قومی تعاون کی سوچ سے ہو سکتا ہے
رانا فیاض اور وسیم قادر نے ملک وقوم کے لئے قائد محمد نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےکہاکہ پاکستان اور عوام کے مفاد میں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوئے ہیں








