بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف کا قرض کی آخری قسط کیلئے منتخب حکومت سے ہی مذاکرات کافیصلہ

 

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آخری قسط کیلئے اقتصادی جائزہ مذاکرات منتخب حکومت سے ہی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئی ایم ایف کا مذاکراتی وفد منتخب حکومت بننے کے بعد پاکستان آئے گا، جس کے بعد نئی منتخب حکومت کے ساتھ قرض پروگرام کیلئے اقتصادی جائزے پر بات ہوگی۔

نئے قرض پروگرام کیلئے بھی آئی ایم ایف وفد سے بات چیت کا امکان ہے، جبکہ موجودہ قرض کی آخری قسط کیلئے نئی منتخب حکومت سے بات چیت ہوگی۔

موجودہ قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آخری قسط 1 اعشاریہ ایک ارب ڈالر کی ملے گی۔

نگران حکومت نے قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں۔