اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف جےیوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے، اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں مسلم لیگ نون کے رہنما اسحاق ڈار ، سردار ایاز صادق ، ملک احمد خان جب کہ جے یو آئی کی طرف سے مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا راشد سومرو ، انجینئر ضیاء الرحمان شریک ہوئے۔








