لاہور:مسلم لیگ(ن) کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ کے پی کے میں سارے فارم 45 ٹھیک ہیں اور پنجاب میں سب جعلی ہیں ،کبھی کہتے ہیں ہم نے 180 سیٹیں جیتیں ہیں ، کبھی کہتے ہیں 150 سیٹیں جیتیں ہیں ، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں صرف اور صرف انتشار اور فساد چاہتے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ کبھی کہتے ہیں ہم نے 180 سیٹیں جیتیں ہیں ، کبھی کہتے ہیں 150 سیٹیں جیتیں ہیں ۔ کبھی کہتے ہیں پی پی پی سے رابطے میں ہیں، کبھی کہتے ہیں پی پی پی سے رابطے میں نہیں ہیں۔ کہتے ہیں مسلم لیگ ن سے رابطہ نہیں کریں گے، او بھائی آپ سے رابطہ کیا کس نے کیا ہے کھبی کہتے ہیں حکومت بنائیں گے تو بناؤ بھئی۔انہوںنے کہاکہ کہتے ہیں KPK میں الیکشن کمیشن نے کوئی دھاندلی نہیں کی اور پنجاب میں جہاں جیتے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کو شاباش اور جہاں ہارے ہیں وہاں الیکشن کمیشن کا گھیراؤ اور احتجاج KPk میں سارے فارم 45 ٹھیک ہیں اور پنجاب میں جہاں ہارے ہیں وہاں کے فارم 45 سب جعلی ہیں اور جہاں جیتے ہیں وہاں کے فارم 45 سب ٹھیک کیا دماغی حالت ہے ؟ یہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں صرف اور صرف انتشار اور فساد چاہتے ہیں۔
9 مئی کے ماسٹر مائنڈ ہمیشہ کی طرح ملک میں انتشار اور فساد چاہتے ہیں،مریم اورنگزیب








