پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ نو منتخب کامیاب رکن احمد رشید بھٹی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
لا ہور پولیس نے پی پی 165 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ کامیاب رکن احمد بھٹی کو 9 مئی سے متعلق مقدمات کے باعث حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق احمد بھٹی نومئی کے مرکزی مقدمہ 96/23 میں نامزد ملزم ہے، احمد رشید بھٹی کو ٹاؤن شپ سے حراست میں لیاگیا ہے۔
خیال رہے کہ پی پی 165 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمر رشید بھٹی 29 ہزار 390 ووٹ حاصل کر کے کامیا ب ہوئےجبکہ ان کے مقابلے میں لیگی امیدوار شہزاد نذیر سندھو 28 ہزار 427 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔








