اسلا م آباد(ممتازنیوز) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی طبیعت بگڑگئی،بہن مریم وٹونے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم وٹو نے کہاکہ بشریٰ بی بی کو چھ روز پہلے کچھ کھانے کو دیاگیاتھا،تب سے ا ن کی طبیعت خراب ہے، انہوں نے چھ دن سے کچھ نہیں کھایا۔مریم وٹو نے حکام سے درخواست کی کہ معاملے کی تحقیقات کریں۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی بنی گالہ سب جیل میں قیدہیں








