پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ سے ملاقات ہوئی، جس میں انتخابات سے متعلق امور پر دوطرفہ بات چیت ہوئی۔
پی ٹی آئی وفد قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گیا، پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر، شوکت یوسفزئی اور بیرسٹر سیف شامل ہیں۔
قومی وطن پارٹی کے وفد کی قیادت آفتاب احمد خان شیر پاؤ کررہے ہیں، ان کے وفد میں مرکزی سیکرٹری جنرل احمد نواز جدون، حاجی غفران، نائب چیئرمین ہاشم بابر اور صوبائی چئیرمین سکندر حیات خان شامل ہیں۔
آفتاب شیر پاؤ نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا، جس کے بعد پی ٹی آئی وفد کی اسد قیصر کی سربراہی میں آفتاب احمد شیر پاؤ سے ملاقات ہوئی، جس میں انتخابات سے متعلق امور پر دوطرفہ بات چیت ہوئی۔
پی ٹی آئی وفد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام آفتاب احمد خان شیر پاؤ کو پہنچایا۔
پی ٹی وی وفد نے کہا کہ ملک بھر میں عام انتخابات میں جس دھاندلی ہوئی چاہتے ہیں آپ ساتھ دیں۔
جمہوری وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے خیبرپختونخوا میں انتخابات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل پی ٹی آئی وفد کا قومی وطن پارٹی کے چئیرمن آفتاب شیر پاؤ سے رابطہ ہوا تھا، جس میں ملاقات کا وقت شام 5 بجے طے پایا تھا۔
یاد رہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی نے جے یو آئی ف ، جماعت اسلامی اوردیگر جماعتوں سے بھی رابطے کیے ہیں ۔








