لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 92 بھکر سے آزاد حیثیت میں انتخاب جیتنے والے رشید اکبر نوانی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ۔ پی پی 90 بھکر سے احمد نواز نوانی، پی پی 92 اور 93 بھکر سے کامیاب عامر عنایت شاہانی اور پی پی 272 مظفر گڑھ سے جیتنے والے رانا عبدالمنان، پی پی 205 خانیوال سے اکبر حیات ہراج اور پی پی 212 خانیوال سے اصغر حیات ہراج نے مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی اور مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔رشید اکبر نوانی، احمد نواز نوانی، عامر عنایت شاہانی، رانا عبدالمنان، اکبر حیات ہراج اور اصغر حیات ہراج نے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا۔ مریم نواز شریف نے آزاد ارکان کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم اور فیصلے پر مبارکباد دی۔آزاد ارکان اسمبلی نے کہاکہ قائد محمد نواز شریف، شہباز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پاکستان، عوام اور پنجاب کے لئے خدمات تاریخی ہیں۔








