بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام انتخابات: نامزدوزیراعظم شہبازشریف سمیت مختلف امیدوارں کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد:  الیکسن کمیشن نے پنجاب میں قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے   امیدواروں کی کامیابی کانوٹی فکیشن جاری کردیئے۔ این اے 75 سے ن لیگ کے انوارچودھری،این اے 76 سے ن لیگ کے احسن اقبال ، این اے 77 سے ن لیگ کے محمدو بشیرورک ،این اے 80 سے ن لیگ کے شاہد عثمان ،این اے 85 سے ن لیگ کے ذوالفقا ر علی ،این اے  87 سے ن لیگ کے شاکر بشیراعوان ، 106 سے ن لیگ کے مجید انور چودھری ، این اے 113 سے ن لیگ کے عتیق انور،این اے 114 سے ن لیگ ے رانا تنویر حسین ،این اے 132 سے شہبا زشریف ،این اے 134 سے ن لیگ کے رانا حمدحیات اور این اے 135 سے ن لیگ کے نعیم عباس کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیاگیااسی طرح این اے 104 ،این اے 108 ، این اے 115 ، 165 سمیت دیگرحلقوں سے بھی امیدواروں کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری کئے گئے ۔