اسلام آباد(راشد عباسی)وفاقی محتسب نے اٹلی کے دارالحکومت روم میں پاکستانی سفارتخانے کے ہیڈآف مشن ندیم ریاض کوخاتون افسر کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے برطرف کردیا ۔ ندیم ریاض کو پچاس لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا جو شکایت کنندہ متاثرہ خاتون کو بطور تلافی ادا کیا جائے گا۔محتسب کی طرف سے یہ فیصلہ تمام ترقانونی عمل مکمل ہونے کے بعد سنایا گیا اور دونوں فریقوں کو فیصلے سے آگاہ کردیا گیاہے۔علاوہ ازیں فیصلے پر عملدرآمد کے لئے وزارت خارجہ کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے۔واضح رہے کہ شکایت کنندہ خاتون کی تین سال کے عرصے کے لئے فارن پوسٹنگ ہوئی تھی لیکن شدید ہراساں کئے جانے پر وہ اپنی تعیناتی کی مدت مکمل نہیں کرپائیں تھیں۔
ہراسگی کیس، روم میں پاکستانی سفارتخانے کے ہیڈآف مشن ندیم ریاض نوکری سے فارغ








