کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہرقائد میں سخت گرمی میں کرکٹ میچ کے دوران فاسٹ باؤلر مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہوگیا۔یہ واقعہ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا۔ فاسٹ باؤلر عمرخان آخری اوورکی آخری گیند کراتے ہی وکٹ پرگرگئے، انہیں فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔خیال رہےکہ کراچی میں کھیل کے میدان میں 2 روز میں یہ دوسرا کھلاڑی ہے جو جان کی بازی ہارچکا ہے، دودن قبل لیاری میں ایک فٹبالر ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کرگیا تھا۔
کراچی ، کرکٹ میچ کے دوران ہیٹ اسٹروک سے فاسٹ باؤلر جاں بحق
