کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ عمران خان غلط راستے پر جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت امریکا نے نہیں اللہ نے ختم کی۔
باغ جناح میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 2018 میں عمران خان نے اسی گراوَنڈ میں کیا وعدے کیے تھے، جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہیں کیے، عمران خان نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، اللہ نے تمہارے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا ہے، عمران خان کسی کا احسان ماننے والا نہیں، احسان فراموش ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آپ سے ہمیں گلہ ہے 4سال کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، لوگوں کو آپ کے اندر کی باتیں پتہ نہیں تھیں، 4 سال آپ اقتدار میں رہے لیکن کارکردگی کوئی نہیں، آپ نے لوگوں کیساتھ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا جھوٹا وعدہ کیا، پی ٹی آئی چیئرمین جب امریکہ سے آئے تو کہا ورلڈ کپ جیت کر لایا ہوں، کیا آپ نے 4 سال میں امریکی جیل میں قید عافیہ صدیقی کیلئے آواز اٹھائی؟۔
عمران خان کی حکومت امریکا نے نہیں اللہ نے ختم کی، مصطفیٰ کمال








