اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے سابق وزیراعظم عمران خان کے موبائل فون چوری ہونے کے شہبازگل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دو فون چوری کر لئے گئے؟ یہ تو قابل تشویش بھی ہے اور قابل مذمت بھی ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حامد میر نے کہا کہ جب خان صاحب وزیراعظم تھے تو ایف آئی اے والے بھی صحافیوں کو بغیر مقدمے کے گرفتار کر کے ان کے فون چھین لیتے تھے لیکن فون میں سے کچھ بھی نہیں ملتا تھا اب خان صاحب کے فون تو اڑا لئے لیکن کچھ نہ ملے گا۔
عمران خان کے دو فون چوری کر لئے گئے؟ یہ تو قابل تشویش بھی ہے اور قابل مذمت بھی ہے جب خان صاحب وزیراعظم تھے تو ایف آئی اے والے بھی صحافیوں کو بغیر مقدمے کے گرفتار کر کے ان کے فون چھین لیتے تھے لیکن فون میں سے کچھ بھی نہیں ملتا تھا اب خان صاحب کے فون تو اڑا لئے لیکن کچھ نہ ملے گا https://t.co/yLk9DGd5kL
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) May 16, 2022









